ابنا: ہندوستانی ذرائع ابلاغ سےموصولہ رپورٹوں کےمطابق فرقہ پرستوں نےپولیس ٹیم کی موجودگی ميں ضلع پرتاب گڑہ کے استھان گاؤں کےمسلمانوں کےچالیس مکانات نذرآتش کردیئے۔مشتعل شرپسندوں نےپورےگاؤں کوچاروں طرف سےگھرلیااورپھرگھروں کوآگ لگادی۔ اطلاعات کےمطابق فائربریگیڈ کی گاڑیوں کوبھی اس وقت تک گاؤں میں داخل نہيں ہونےدیاگیاجب تک سب کچہ جل کرراکھ نہيں ہوگیا۔رپورٹ کےمطابق مسلم اکثریتی گاؤں کوفسادیوں نےنذرآتش کردیا اورپولیس کھڑی تماشا دیکھتی رہی جبکہ لوگ چھتوں پرچڑہ کراپنی جان کےلئےفریاد کرتےرہےجبکہ ایک بڑی تعداد اندیشہ کےتحت پہلےہی گاؤں چھوڑکرجاچکی تھی ۔یہ پورا واقعہ صبح گیارہ بجےشروع ہوا اور جب تک سب کچہ جل کرراکھ نہيں ہوگیاہجوم اپنی جگہ سےنہيں ہٹا۔بلوائیوں نےلکھنؤ الہ آباد روڈ بھی جام کردی تھی ۔ پولیس کپتان اورڈی ایم کئی تھانوں کی فورس کےساتھ موقع پر موجود رہ کربھی یہ سارا ہولناک منظرخاموشی سےدیکھتے رہے۔بتایاجاتاہے کہ سارا واقعہ پولیس انتظامیہ کی لاپروائی اور کچہ مقامی لیڈروں کےاکسانے پرہوا۔ بتایاجاتاہے کہ یہ واقعہ ایک لڑکی کےساتھ مبینہ جنسی زیادتی اورپھرقتل کےبعد پیش آیا۔......./169
23 جون 2012 - 19:30
News ID: 324455
ہندوستان کی ریاست اترپردیش میں شرپسندعناصرنےایک گاؤں کونذرآتش کردیا۔